صومالیہ میں خشک سالی سے 9لاکھ18ہزارافراد بے گھر ہوگئے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں شدید خشک سالی، غذائی قلت اور بیماریوں کے پھیلنے کے باعث 9لاکھ 18ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔ چینی خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے ذیلی دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے حوالے سے بتایا کہ صومالیہ کے 90 فیصد سے زیادہ آبادی شدید خشک سالی کا شکار ہے۔ او سی ایچ اے نے کہا کہ رواں سال جنوری سے اب تک ملک میں 70لاکھ متاثرین میں سے 40 لاکھ سے زیادہ افراد کو خوراک کی امداد فراہم کی گئی ہے جن میں سے زیادہ دور دراز علاقوں میں زیادہ ضرورت مندوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ سی ایچ اے نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ہیومینٹیرین ایئر سروس کے ذریعے دور دراز علاقوں کو تقریبا9لاکھ افراد جو زیادہ ضرورت مندتھے اور بھوک و افلاس سے ہلاک ہورہے تھے ان کو ترجیحی بنیادوں پر خوراک پہنچا دی گئی۔ حکام نے کہا کہ ان علاقوں میں غذائیت اور سہولیات کی کمی یعنی پینے والا پانی، مناسب صفائی ستھرائی اور خوراک کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث بیماریوں کے پھیلنے میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ خشک سالی سے متاثرہ افراد تک پہنچنے کے لیے انسانی امداد کو وسعت دیں۔ انہوں نے کہا کہ عطیاتسے انسانی ہمدردی کے ردعمل کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

صومالیہ میں خشک سالی سے 9لاکھ18ہزارافراد بے گھر ہوگئے ہیں، اقوام متحدہ